چٹا گانگ ٹیسٹ، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 293رنز بنا کر آؤٹ

189

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 293رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں5کے نقصان پر221رنز بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق چٹا گانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنے پہلے دن کے سکور 7وکٹوں کے نقصان پر 258رنز اننگز کا آغاز کیا توانگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے معین علی68،بریسٹو52،جوئے روٹ40اور کرس ووکس36رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں مہدی حسن مرزا نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،جبکہ شکیب الحسن اور تیج السلام نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں5کے نقصان پر221رنز بنا لئے،بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 78،مشفیق الرحیم 48،محمداللہ38اور امرالقیس 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 2،عادل رشید ،بن سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 72رنز درکار ہیں اور اسکی5وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش کے شکیب الحسن31اور شفیع السلام بغیر کوئی رنز بنا ئے وکٹ پر موجود ہیں۔