یونس خان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

188

پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز یونس نے 35 برس کی عمر کے بعد زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یونس نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کی 35 برس کی عمر کے بعد 13ویں سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتی بلے بازوں سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور گراہم گوچ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تینوں بلے بازوں نے 35برس کی عمر کے بعد 12، 12 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔