پہلی سہ ماہی میں ملکی خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر ہوگیا

176

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا۔ تین ماہ میں تجارتی خسارہ 40 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 3 ماہ میں جاری خسارے میں 136 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جس سے پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر پر آگیا ۔مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ تجارتی خسارہ 40 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر رہا ۔ جولائی سے ستمبر 2016 میں برآمدات 27 کروڑ ڈالر کم ہوکر5 ارب 4 کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدات 13 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 19 کروڑ ڈالر رہی ۔مرکزی بینک کے مطابق جولائ سے ستمبر 2016 تک ترسیلات زر 26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔