عمران خان نے مسلح افرا دکو اپنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے،دانیال عزیز

225

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ غریبوں کو ریلیف کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات سب کے سامنے ہےعمران احتجاج کی بجائے اسلام آباد کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھے ، خان صاحب دھرنے کی آڑ میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ذریعے فساد پھیلانا چاہتی ہے۔عمران خان نے مسلح افرا دکو اپنے دھرنے میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ خان نے فوج اور جرنیلوں کے بار ے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے اور موجودہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

جمعہ کو نیوز کانفرنس کر تےہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے رحیم یار خان میں ہیلتھ انشورنس سکیم کا افتتاح کیا۔ ر حیم یار خان کے عوام نے عمران خان کی احتجاجی سیاست کو مسترد کیا۔عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ عوام ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ریلیف کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان پاکستان کی عوام کی آواز پر کان دھریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی بجائے اسلام آباد کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھا جائے۔ اسلام آباد کا امن برقرار رکھنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ پی ٹی وی حملہ کیس میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ عمران خان دھرنے کی آڑ میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

 دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کے ذریعے فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ عمران نے مسلح افراد کو اپنے دھرنے میں شرکت کی درخواست کی۔ خان نے فوج اور جرنیلوں کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے وہ موجودہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن سے متعلق عدالتی کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف کے منہ پر تھپڑ ہے۔ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے درخواستیں کیں۔ وہ دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں۔

 دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں تشکیل پانے والے مقامی حکومتوں سے پریشان ہیں ۔ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ شیخ رشید سے پوچھا جائے کہ وہ کس طوطے کی فال کے ذریعے حکومت کے جانے کی تاریخیں دیتے ہیں اور خان کس جمہوری حق کے تحت اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا مقصد احتجاج نہیں کچھ اور ہے اور وہ قوم پر رحم کھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے احتجاج کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس میں مونس الہٰی کا نام سب سے پہلے ہے اور نیازی سروسز کمپنی عمران خان کی اپنی جیب سے برآمد ہوئی ہے۔