سا ئبیریا میں روسی ہیلی کاپٹر گرگیا، 19 افراد ہلاک

181

روس کے جزیرے سائیبریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 19افرادہلاک ہوگئے،ہیلی کاپٹر میں 22 افراد سوار تھے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سا ئبیریا میں روسی ہیلی کاپٹر گرنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ایم آئی 8 روسی ہیلی کاپٹر سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 22 افراد سوار تھے ۔روسی تفتیشی کمیٹی کے مطابق حادثے میں 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔