ہیکرز کے امریکا،برطانیہ میں سرورز پر حملے

215

ہیکرز نے امریکا اور برطانیہ میں سرورز پر حملے کرکے دنیا کی کئی بڑی ویب سائٹس بند کردیں۔تاہم اب سرورز بحال ہونے کے بعد ویب سائٹس دوبارہ بحال ہوگئی ہیں،حملے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں موجود سرورز پر ہیکرز نے حملہ کیا۔حملے کے باعث ٹویٹر، امیزون، نیٹ فلکس سمیت کئی بڑی ویب سائٹس کے سرورز بند ہوگئے۔جس کے باعث کئی گھنٹوں تک،دنیا بھر میں صارفین ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔تاہم اب سرورز بحال ہونے کے بعد ویب سائٹس دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔