چٹاگانگ ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

130

 بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،آخری روز جیت کیلئے بنگلہ دیش کو 33 رنز اور انگلینڈ کو 2 وکٹیں درکار ہیں،بنگلہ دیش نے 286 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کے سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے بن اسٹوکس 85 اور برسٹو 47 رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شکیب الحسن نے 5 ،تیج اسلام نے 2 ،مہدی حسن مرزا اور قمرالسلام ربی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے 286 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا لیے،بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمان 59 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ امرلقیس 43 ،مشفیق الرحیم 39 اور مومن الحق 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے گریتھ بیٹی 3 ،معین علی اور سٹورٹ براڈ نے 2،2 جبکہ عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔