چینی موبائل فون کمپنی نے بھارت میں نیا ریکارڈقائم کردیا

241

چین کی شیاومی کمپنی کا سمارٹ فون بھارت کی ای کامرس کا سب سے بڑہ سمارٹ فون برانڈ بن گیا ، گزشتہ 18 دنوں میں 10لاکھ سے زائد شیاومی موبائل فروخت ہوئے ، شیاو می بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرئے گا ۔

 چائنیزمیڈیا کے مطابق چین کی شیاومی موبائل فون کمپنی کے ڈائریکٹر لے جون نے بھارتی مارکیٹ کی تازہ ترین پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے گزشتہ 18دنوں میں بھارتی مارکیٹ میں شیاومی موبائل 10لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوئے جس کے بعد چین کے علاوہ بھارت بھی شیاومی موبائل کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا شیاومی بھارت میں مزید سرمایہ کاری کرئے گا ۔

دوسری طرف انٹر نیٹ ڈیٹا سروس آئی ڈی سی کے مطابق رواں سال جولائی اور اگست کے مہینے میں شیاو می بھارت کی ای کامرس انڈسٹری کا سب سے بڑہ برانڈ بنا اور ستمبر میں بھارت کے تیس بڑئے شہروں میں شیاومی کو بھارت کے تیسرئے بڑئے سماعٹ فون کی حثیت حاصل رہی جو مارکیٹ کا 8.4فیصد ہے ۔