سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں مہلک گیسیں خارج کرتی ہیں، ماہرین 

211

امریکی اور چینی ماہرین نے کہا ہے کہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی بیٹریاں 100 سے بھی زائد مہلک گیسیں خارج کرتی ہیں۔

حال ہی میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹی ٹیوٹ آف این بی سی ڈیفنس اور چین کی سنہوا یونیورسٹی کے محققین نے مطالعاتی جائزہ کے حوالہ سے کہا ہے کہ مذکورہ بالا بیٹریوں سے لیتھیئم اور کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج ہوتاہے ۔ جوکہ جلد، آنکھوں اور ناک میں شدید ترین خارش کا باعث بنتی ہیں۔

 امریکی انسٹی ٹیوٹ آف این بی سی ڈیفنس اور چین کی سنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے کہا کہ اکثر استعمال کنندگان اپنئے موبائل فونز اور ٹیبلٹ میں سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں سے نکلنے والئی گیسوں کے مضر اثرات سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں چارجنگ کے دوران ہونے والی اوور ہیٹنگ کا بھی پتہ نہیں چلتا ۔ این بی سی ڈیفنس کے نامور محقق پروفیسرجائی سون نین کہا ہے کہ آج کل بیٹریوں میں لیتھئم آئن کا استعمال ہوتا ہے جو کہ زیادہ چارجنگ کی صورت میں متعدد زہریلی اور مہلک گیسوں کے اخراج کا باعث ہے۔