بطور کپتان زیادہ فتوحات مصباح الحق کک، کلارک اور سٹراس کے ہم پلہ ہو گئے

136

پاکستان کے سینئر بلے باز مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ایلسٹرکک، مائیکل کلارک اور اینڈریو سٹراس کا ریکارڈ برابر کر دیا، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں کالی آندھی کو شکست دی، یہ مصباح کی بطور قائد 24ویں کامیابی ہے۔

 مصباح نے 2010ء میں مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، مصباح کی قیادت میں گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے، 24 میں گرین شرٹس کامیاب رہی جبکہ 13 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔

 واضح رہے کہ مصباح کی قیادت میں ہی پاکستانی ٹیم نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔