ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو 4-3 گولز سے ہرادیا

201

چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے جاپان کو 4-3 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، جاپانی ٹیم متواتر چوتھی شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

 ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپان کو 4-3 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی، میچ کے 5ویں منٹ میں پاکستان کے محمدعرفان جونیئر نے فیلڈگول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 10ویں منٹ میں جاپان کے سیرن نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، دو منٹ بعد ہی پاکستان کے محمدعلیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر برتری دلائی، 30ویں منٹ میں جاپان کے کینٹا نے گول کر کے مقابلہ دوبارہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا۔

 اس طرح ہاف ٹائم تک مقابلہ برابری پر ختم ہوا، اس کے بعد پاکستان کے محمدرضوان سینئر نے 36ویں منٹ میں گول کر کے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو برتری دلائی، 52ویں منٹ میں پاکستان کے محمدعلیم نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 4-2 گولز کر دیا، دو منٹ بعد ہی جاپان کے ہیروٹکا نے گول کر کے مقابلہ 4-3 گولز کر دیا، جاپان نے پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے آخر دم تک سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستانی دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح پاکستان نے میچ 4-3 گولز سے جیت لیا۔