کوڈک نے فوٹوگرافر زکیلئے اسپیشل سمارٹ فون متعارف کروادیا

228

کوڈک کمپنی نے فوٹوگرافر حضرات کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹفون متعارف کروانے کا علان کرد یا، موبائل فون کا ڈیزئن 1941ء کے کیمرے جیسا ہو گا ، اس کا کیمرہ21میگاپکسل اور آئی فون سیون سے کی گنا بہتر ہو گا ۔

 تفصیلات کے مطابق پیکچر کیمرے بنانے والی معروف کمپنی کوڈک نے فوٹوگرافرز کے لیے خصوصی کیمرہ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا ڈیزائن 1941ء کے کیمرے جیسا ہو گا ۔کوڈک ایکٹرا نامی اس موبائل فون کے بارےمیں کمپنی کا کہنا ہے  یہ موبائل فون فوٹوگرافی کے لیے ہے جس کی تصاویر کا میعار پروفیشنل کیمرے جیسا ہو گا ۔اس موبائل کا 21میگا  پیکسل رئیر کیمرہ آئی فون سیون سے کی گنا زیادہ بہتر ہے اور کو ڈک کے لیے یہ فون بلاٹ نامی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ عام افراد کے لیے نہیں بلکہ فوٹو گرافر حضرات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اس فون کے لیے تیار کی جانے والی کیمرہ ایپلیکیشنز کو کوڈک نے ایک عام ڈی ایس ایل آر کیمرے میں استعمال کر کے دیکھا اور نتیجہ حیران کن رہا ۔

اس فون کی سکرین 5انچ ڈی ہوگی جبکہ 32جی بی میموری فورکے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اور ہیلو ایکس 20پراسیسر وغیرہ اس کے دیگر نمایا فیچرز ہیں ۔اس موبائل فون کی قیمت 449بر طانوی پونڈزرکھی گئی ہے اور رواں سال دسمبر میں سب سے پہلے یہ فون یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔