سری لنکن قائد اینجلومیتھیوز دورہ زمبابوے سے دستبردار

200

سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز فٹنس مسائل کے باعث دورہ زمبابوے سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ اپل تھرنگا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ جادوگر سپنر رنگناہیراتھ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 29 اکتوبر سے ہو گا۔

 میتھیوز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایم آر آئی سکین کی رپورٹ کے مطابق میری ٹانگ میں کئی انجریز ہیں اور ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث میں نے دورہ زمبابوے سے دستبرداری اختیار کی ہے تاہم امید ہے کہ دسمبر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے فٹ ہو جاﺅں گا۔ میتھیوز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہیراتھ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ بلے باز اپل تھرنگا کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہیراتھ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے دوسرے سری لنکن باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔