ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،سیمی فائنل میں جانہ ہے تو چین کو ہرانا ہے

206

چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئےکل جمعرات کو چین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ گرین شرٹس کو مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور ٹائٹل کی ہیٹرکس مکمل کرنے کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اسے چین کو ہرانا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے، دو جیتے اور دو ہارے اور اب گرین شرٹس پانچویں میچ میں آج جمعرات کو چین کے مدمقابل ہو گی۔ ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے گرین شرٹس کو ہرحال میں چین کو شکست دینا ہو گی۔ چین نے اب تک چار میچز کھیل رکھے ہیں، ایک جیتا اور تین میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آج جمعرات کو دوسرے میچ میں ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔