پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار

197

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 319 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 480 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 57 کروڑ 47 لاکھ 55ہزار 313 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 165.23 پوائنٹس کی مندی سے 22112.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 210.79 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 512.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

 مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 206.28 پوائنٹس کی کمی سے 17555.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 255.19 پوائنٹس کی مندی سے 15602.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 116.14 پوائنٹس کی کمی سے 19211.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 262 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔