نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی

189

نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان بھارت کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، 260 رنز کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 48.4اوورز میں 241 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 بدھ کوکرانچی کرکٹ کمپلیکس میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر مارٹن گپتل اور لیتھم نے اننگز کا پر اعتماد اور جارحانہ آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان 96 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب لیتھم 39رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو دوسری کامیابی 138 رنز پر ملی اور مارٹن گپتل 72 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں او راس نے مقررہ 50 ا وورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔

 بھارت کی جانب سے امیت مشرا کامیاب باؤلر رہے انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 بھارت کی جانب سے اجنکا ریحانے ا ور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 19 کے مجموعی سکو ر پر روہت شرما 11 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی کھیلنے کے لئے آئے اور اجنکا ریحانے کے ساتھ مل کر سکو رکو تیزی سے آگے بڑھایا اور سکور کو 98 رنز پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنا شروع ہو گئیں اور پوری بھارتی ٹیم 48.4اوورز میں 241 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے اجنکا ریحانے 57 اور ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر نمایاں رہے

جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی نے 3 ا ور جمی نیشم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

وا ضح رہےسیریز کا فیصلہ کن میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔