پی ٹی آئی کے احتجاج پرریاستی تشدد برداشت نہیں کریں گے،خورشید شاہ

197

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پرریاستی تشدد ہوا تو برداشت نہیں کریں گے ،لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے، اس کو کوئی خالی نہیں کروا سکتا،نئے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ اور وقت پر کی جائے۔

جمعہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسید خورشید شاہ نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے، اس کو کوئی خالی نہیں کروا سکتا، خوف ہے پی ٹی آئی کے احتجاج پر تشدد کیا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ یوں نہ ہو کہ ہم زیرو سے شروعات کریں، ریاستی تشدد قبول نہیں کریں گے، ایسا ہوا تو نقصان ہوگا، احتجاج کو پر امن رکھنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، میں ثالثی نہیں کروں گا حکومت نے سندھ پنجاب بارڈر بند کیا تو اس سے عمران خان کو فائدہ ہوگا۔