افغان سیکورٹی فورسزکا آپریشن،66شدت پسند ہلاک،23زخمی

218

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 66شدت پسند ہلاک اور 23زخمی ہوگئے جبکہ 11کو گرفتار کرلیا گیا،طالبان کے حملوں میں 6افغان فوجی بھی مارے گئے ۔

جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 66شدت پسند ہلاک کردیئے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے 30جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ دیگر 23 زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 11شدت پسندوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران افغان نیشنل آرمی کو ائیر فورس اور آرٹلری یونٹس کی مدد بھی حاصل تھی ۔آپریشن صوبہ ننگرہار،لغمان،پکتیا،پکتیکا،غزنی،میدان واردک،قندھار،ارزگان،زابل،غور،بدغیس ،ہرات،فرح،فریاب،بغلان،قندوز اور ہلمند میں کیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے 30ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔13شدت پسند صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں مارے گئے ۔9جنگجو واردک کے ضلع نرکھ جبکہ 5دیگر غزنی کے ضلع دیہک اور موقر میں مارے گئے ۔