چین کو سمارٹ فون کی فروخت میں دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ دنیا بھر میں ایک کھرب چار ارب ڈالر مالیت کے سمارٹ فون فروخت ہوتے ہیں جبکہ صرف چین میں یہ رقم 31ارب 70کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں چینی سمارٹ فونز کی خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور اس وقت چین دنیا بھر میں سمارٹ فون فروخت کرنے والی سب سے بڑی منڈی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت تقریباً ایک کھرب چار ارب ڈالر ہے جبکہ چین میں سمارٹ فونز کی فروخت 31 ارب70 کرور ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی ریسرچ ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کے استعمال کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور چین دنیا میں سمارٹ فون کی بڑی منڈی کے طور پر ابھر رہا ہے۔