آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

160

کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر جوئے مینی پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم میں فاسٹ باؤلرز مچل سٹارک، پیٹرسیڈل اور ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باؤلر جیکسن برڈ، جوئے برنز اور موئسزہنرکس کو ڈراپ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے شروع ہو گا۔

 آسٹریلوی سلیکٹر روڈ مارش نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز کا جاندار طریقے سے آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش، مچل مارش، ایڈم ووجز، پیٹرنیول، مچل سٹارک، پیٹرسیڈل، جوئے مینی، جوش ہیزلووڈ اور نیتھن لائن پر مشتمل ہے۔