وزیر اعظم کی چودھری نثارسے ملاقات ،سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی

201

 وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات تحریک انصاف کے احتجاج اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے اتفاق کیا کہ احتجاج کے نام پر شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور دارالحکومت کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،شہریوں کو تکلیف میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

 تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی اور جڑواں شہروں میں سکیورٹی صورتحال اورتحریک انصاف کے احتجاج پر بریفنگ دی ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے حالات قابو میں ہیں ، جڑواں شہروں میں تمام سیکیورٹی کے انتظامات قانون کے مطابق کئے گئے ہیں ۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور دارالحکومت کو سیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،شہریوں کو تکلیف میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔