وفاق نے پرویزخٹک کو فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے پر پروٹوکول دینے سے انکار کردیا

161

وفاق نے دو نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعلی پرویزخٹک کو فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے پر انھیں کسی بھی قسم کا پروٹوکول دینے سے انکار کردیا انتباہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پرویزخٹک کواحتجاج کے لئے نہ تو اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی اور نہ ہی انکے مسلح گارڈ ز کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا وفاق سخٹ جواب دے دیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویزخٹک کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دلوانے اور سیکیورٹی گارڈز ساتھ رکھنے کے لئے رابطہ کرلیا آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا اسلام آباد سیکریٹری داخلہ کے نام مراسلہ پہنچ گیا وزرات داخلہ نے مراسلہ کے جواب میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پرویزخٹک اگر امور سرکار کے سلسلے میں آ رہے ہیں تو انکو انکے منصب کے مطابق سرکاری پروٹوکول اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی وزارت داخلہ کے جوابی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیر اعلی پرویزخٹک فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آرہے ہیں تو انکو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا ۔ اس صورت میں نہ تو انہیں اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی اور نہ ہی انکے مسلح گارڈ ز کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔ آئی جی پولیس خیبر پختوانخوا نے سیکریٹری داخلہ کے نام مراسلہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی اسلام آباد آمد کی اطلاع دیتے ہوئے اس موقع پرانھیں سرکاری پروٹوکول دلوانے اور سیکیورٹی گارڈ ساتھ رکھنے کی اجازت کی درخواست کی ہے جس کا وفاق کا سخت جواب دیا گیا ہے۔