ڈبلیو ٹی اے فائنلز،دفاعی چیمپئن راڈونسکا ناکام

218

عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر اور ڈومنیکا کیبلکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں،دفاعی چیمپئن آگنیسکا راڈونسکا سیمی فائنل میں کربر کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

 سنگاپور میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں سٹار جرمن پلیئر اور عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی سٹار پلیئر اور دفاعی چیمپئن راڈونسکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو زبردست مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں کربر اور کیبلکووا مدمقابل ہوں گی۔