روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم

194

ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی تاہم اسی عرصے میں اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے مہنگاہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.80روپے اورقیمت فروخت106روپے پربرقراررہی جبکہ60پیسے کے اضافے سے یوروکی قیمت خرید115.40روپے سے بڑھ کر116روپے اورقیمت فروخت116.90روپے سے بڑھ کر117.50روپے پرجاپہنچی اسی طرح80پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید128.50روپے سے بڑھ کر129.30روپے اورقیمت فروخت130روپے سے بڑھ کر130.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میںیوروکی قدرمیں1روپے اوربرطانوی پاؤنڈکی قدرمیں30پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔