ہمیں باغی نہ بناؤ روکو گے تو باغی ہوجائیں گے،پرویز خٹک

215

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں بنی گالا جانے سے کوئی طاقت نہ روک سکتی عدلیہ آزاد ہے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے خود عدالت کی توہین کی اور راستے بند کئے ہم آج بنی گالا سے عمران خان کو نکال کرآزاد کریں گے اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو ہم باغی بن جائیں گے یہ ملک کرپشن اور لوٹ مار کیلئے نہیں بنا نواز شریف سب سے بڑا چور جبکہ اسفندیار ولی سب سے بڑا ڈاکو ہے ان لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور آج پاکستان کربوں روپے کا مقروض ہے ہم نے خیبرپختونخوا سے لوٹ مار اور کرپشن ختم کیا جبکہ وفاقی حکومت نے کرپشن سے ملک کھوکلا بنادیا ہے عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جو لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف نکلے ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے کیونکہ کرپشن لوٹ مار سے لوگ تنگ آچکے ہیں ہم نے قانون نہیں توڑا ہم وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پوچھتے ہیں جس کی اس نے خود خلاف ورزی کی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مانکی شریف میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل، صوبائی سپیکر اسدقیصر، صوبائی وزیرتعلیم محمدعاطف خان، صوبائی وزیر شاہ فرمان، ضلعی ناظم لیاقت خان خٹک، ایم این اے عمران خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک، ایم پی اے میاں خلیق الرحمن، ضلعی نائب ناظم حاجی اشفاق احمدخان، تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ خان، نائب ناظم زرعالم خان کے علاوہ دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے ۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اسلام آباد میں نہتے عوام پر پولیس کا لاٹھی چارچ قابل مذمت ہے یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں امریت سے بھی زیادہ ظلم کیاگیا عوام پرلاٹھی چارج اور انسو گیس کااستعمال کیاگیا انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور ہم اپنے حق کیلئے احتجاجی مظاہرے اور جلسے کرتے رہیں گے نوازشریف یا اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں یا مستعفی ہوجائے کیونکہ قوم کرپٹ وزیراعظم کو برداشت نہیں کرسکتے اس لئے اس ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کیلئے جو مہم شروع کررکھا ہے اس میں پوری قوم ہمارے ساتھ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم آج دس بجے صوابی انٹرچینج سے اسلام آباد بنی گالا جائیں گے اور دو نومبر کو ہونے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں بنی گالا سے دھرنے کے مقام پر پہنچیں گے عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا کسی نے بھی رکاؤٹ ڈالی تو ذمہ داری ان پر ہوگی انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے کرپشن ختم کردیا ہے پولیس، پٹواری اور محکموں میں انقلابی اصلاحات کرکے عوام کے خادم بنادئیے ہیں سابقہ حکومت نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھری اور ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔