شارجہ ٹیسٹ،پاکستان نے دن کے اختتام تک 255 رنز بنالیے

110

پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹ کے نقصان پر 255 رنز بنالیے۔

شارجہ مین کھیلے جانے ولاے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز تاہم پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا پاکستان کی پہلی دو وکٹیں پہلےہی اوور میں گرگئیں جب اظہر علی اور اسد شفیق بالترتیب 0،0 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے بعد یونس خان اورسمیع اسلم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 106 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ،یونس خان 51 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ،پاکستان کی چوتھی وکٹ 150 رنز پر گری جب سمیع اسلم 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،پاکستانی کپتان مصباح الحق 53اور سرفراز احمد 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  ۔محمد عامر 6 اور یاسر شاہ1 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بشو نے 4 گیبریل نے 3 اور روسٹن چیس نے 1 وکٹ حاصل کی ۔