ڈھاکہ ٹیسٹ،بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو شکست دے دی

183

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی،انگلینڈ کی ٹیم 273رنز ہدف کے تعاقب میں 164رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 152رنز سے آغاز کیا تو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 296رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس 78،محمد اللہ47،شکیب الحسن 41،تمیم اقبال 40 اور شگفتہ ہوم 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4،بن اسٹوکس نے 3اورظفر انصاری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے 273رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 164رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک 59،ڈوکٹ 56 اور بن سٹوکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،بنگلہ دیش کی جانب سے نوجوان سپنرزمہدی حسن مرزا نے 6 اور شکیب الحسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔