یورپی یونین اور کینیڈا کی سمٹ میں آزاد تجارت کی ڈیل سیٹا (سی ای ٹی اے ) پر دستخط کر دیے گئے، اس معاہدے پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے دستخط کیے۔
ڈیل کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کینیڈین وزیراعظم یونین کے لیڈران کی درخواست پر مختصر نوٹس میں برسلز پہنچے۔ برسلز پہنچنے کے بعد انہوں نے یورپی لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دستخط کی تقریب گزشتہ جمعرات، ستائیس اکتوبر کو ہونا تھی لیکن بیلجیم کے علاقے والونیا نے آخری وقت پر اعتراضات کھڑے کر دیے تھے، جس باعث اس حوالے سے تاخیر ہو گئی تھی۔