عراق کے شہر موصل میں فضائی بم باری کے نتیجے میں داعش تنظیم کا ایک کمانڈر شیبان فائز العانی عرف ابو اسحاق ہلاک ہو گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل میں فضائی بم باری کے نتیجے میں داعش تنظیم کا ایک کمانڈر شیبان فائز العانی عرف ابو اسحاق ہلاک ہو گیاادھر امریکی جنرل نے بتایا کہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے 17 اکتوبر سے جاری عراقی افواج کے آپریشن میں اب تک داعش کے 800 سے 900 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔اس سے قبل امریکی ذرائع نے توقع ظاہر کی تھی کہ موصل میں داعش کے 3500 سے 5000 جنجگو موجود ہیں جب کہ 2000 جنجگو شہر کے اطراف میں متعین ہیں۔