انوکھا ریکارڈ محمد عامر کے نام

394

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بیسویں میچ میں کیریئر کا پہلا کیچ پکڑنے والے تاریخ میں سب سے لیٹ کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے تاریخی میدان میں فیلڈنگ کے حوالے سے تاریخ رقم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا بیسواں ٹیسٹ کھیلتے محمد عامر نے پہلا کیچ پکڑ ہی لیا۔ ذوالفقار بابر کی گیند پر ڈیرن براوو کا کیچ محمد عامر کے لیے یادگار بنا۔ ٹیسٹ میچز میں کیچز کا سب سے لیٹ کھاتہ کھولنے والے کرکٹرز میں لیجنڈ جیف پَلر نے سترہویں جبکہ گلین میک گرا اور قومی بولر محمد سمیع نے سولہ، سولہ میچ میں پہلا کیچ پکڑا تھا۔ چوبیس سالہ محمد عامر نے فکسنگ سزا سے پہلے جولائی دو ہزار نو کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔