اظہر علی نے مدثر نذر کا ریکارڈ توڑدیا

204

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز مدثر نذر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اظہر پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے 9663 رنز بنا رکھے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز کیلئے اظہر جب میدان میں اترے تو انہیں مدثر نذر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 10 رنز درکار تھے، انہوں نے اپنی اننگز میں ابتدائی 10 رنز بنا کر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مدثر نذر نے 76 میچز میں 4114 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اظہرعلی نے کیریئر کے 52ویں ٹیسٹ میں انہیں زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔