النصرہ فرنٹ کی بمباری سے 84فراد ہلاک، شامی فوج

266

شام کے شہر حلب میں النصرہ فرنٹ کی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 3 روز کے دوران 84 افراد ہلاک ہو گے، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

منگل کوشامی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر حلب میں النصرہ فرنٹ کی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 3 روز کے دوران 84 افراد ہلاک ہو گے، جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اس گروپ نے اس دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا ہے۔النصرہ فرنٹ نے رواں برس جولائی میں اپنا نام بدل کر جبہ فتح الاسلام رکھ لیا تھا، یہ گروپ شامی فورسز کے زیر کنٹرول حلب کے مغربی حصے میں حملے کرنے والے اہم گروپوں میں سے ایک ہے۔