اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2016 میں 229 ارب کمالئے

149

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2016 میں 229 ارب روپے کمائے۔ ایک سال کےد وران مرکزی بینک کا منافع 43 فیصد کم رہا۔

مرکزی بینک کے نتائج کے مطابق مالی سال پندرہ میں الائیڈ بینک اور حبیب بینک کی فروخت سے 103 ارب روپے حاصل ہونے سے مرکزی بینک کا منافع 401 ارب روپے تھا۔بینکوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کو منہا کرنے کے بعد رواں مالی سالکے منافع میں 23 فیصد کم رہا۔ نتائج کے مطابق 2016 میں مرکزی بینک کی ڈسکاونٹ آمدنی 90 ارب روپے کم رہی تاہم ریورس ریپو سے مرکزی بینک نے 42 ارب روپے اضافی کمائے۔