پی ٹی آئی کا دھرنا منسوخ،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

209

چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دھرنا منسوخ کرنے کے فیصلے پر سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی جان میں جان آ گئی۔

 مارکیٹ نے پہلی بار ایک سیشن میں 1406 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ دکھایا۔ سیاست کے اکھاڑے میں کون کس کو پچھاڑے گا اور حکومت پر کڑا وقت کب ختم ہو گا، شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کی یہ سب پریشانیاں عمران خان کے دھرنا منسوخ کرنے کے فیصلے ساتھ ہی ختم ہو گئیں۔غیریقینی صورتحال کے بادل چھٹے تو حصص بازار کے سرمایہ کاروں کا حوصلہ بڑھا جس کی وجہ سے ایک روز میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ شیئر بازار میں خریداری نے زور پکڑا تو حصص کی مالیت 276 ارب روپے بڑھ گئی۔