چیمپئنز لیگ کے بڑے میچ میں میسی کی ٹیم مانچسٹر سٹی سے ہار گئی

113

 چیمپئنز لیگ کے بڑے میچ میں مانچسٹر سٹی نے میسی کی ٹیم بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ اٹلیٹکو میڈرڈ، پیرس سینٹ اور آرسنل نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق بڑے میچ میں ہوئی بڑی ٹیم کو شکست۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کر لیا۔ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میسی نے اکیسویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جوزیادہ دیر برقرار نہ رہی اور انتالیسویں منٹ میں گووندگان نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔اکاونوے منٹ میں کیون ڈی برونے نے گول کو مانچسٹر سٹی کی برتری دگنا کر دی۔ چوہترویں منٹ میں گووندگان نے اپنا دوسرا گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ لیگ کے دوسرے میچوں میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے روسٹوو پیرس سینٹ نے ایف سی باسل اور آرسینل نے لڈاگرٹس کو شکست دے دی۔