دنیا بھر کے مہنگے ترین فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ٹاپ ٹین میں نمبر ون کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی قرار پائے جن کی ہفتہ وار آمدن تین لاکھ پینسٹھ ہزار پاؤنڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیا میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کمائی میں بھی ٹاپ پر ہیں۔ ریال میڈرڈ کلب کے کرسٹیانو رونالڈو 3 لاکھ 65 ہزار پانڈ ہفتہ کماتے ہیں۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی کی ہفتہ وار کمائی بھی 3 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ ہے۔ ریال میڈرڈ سے 6 سالہ معاہدے کی توسیع کے باوجود گیرتھ بیل کی آمدن کم ہوئی جو 3 لاکھ 46 ہزار تک پہنچے۔ نیمار چھٹے جبکہ وین رونی ساتویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں سب سے آخر پر مانچسٹر سٹی کے یایا ٹور ہیں جن کی ہفتہ وار آمدن دو لاکھ چالیس ہزار پانڈ بتائی گئی ہے۔