روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا حلب میں جنگ بندی کاحکم

261

 روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جمعہ کو شامی شہر حلب میں 10 گھنٹے کی جنگ بندی کاحکم دیا ہے۔

 بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس جنگ بندی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا گیا ہے ۔ روسی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ولیری گراسیموف نے بتایا کہ 4 نومبر کو حلب میں صبح 9 بجے سے لے کر رات 7 بجے تک جنگ بندی رہے گی جو کہ جنگ زدہ شہر حلب میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہوگی۔