پیٹرول پمپس کو ڈیزل سپلائی میں 50 فی صد کمی

184

مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے پیٹرول پمپس کو ڈیزل سپلائی میں 50 فی صد کمی کر دی گئی۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی ایس او سمیت نجی کمپنیوں کی جانب سے طلب کے مقابلے میں کم ڈیزل سپلائی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیل کمپنیاں نہیں بتا رہیں کہ سپلائی کیوں کم ہے جبکہ ملک میں ڈیزل زخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔