کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

158

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے4مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد ذخمی ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقے پٹیل پاڑہ، شفیق موڑ،حیدری مارکیٹ اور پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے وزیراعلیٰ سندھ نے  فائرنگ کے واقعات کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔