یورپا لیگ ، فینر باس اور ساؤتھمپٹن کی کامیابی

167

یورپا لیگ میں کھیلے گئے فٹبال میچز میں فینر باس اور ساؤتھیمپٹن کی ٹیمیں اپنے اپنے مقابلوں میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

یورپا لیگ کے میچ میں فینر باس کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف افتتاحی گول پہلے ہی منٹ میں داغ دیا۔ چھوٹی ٹیم نے مانچسٹر کے خلاف بڑی پرفارمنس دکھائی اور میچ کے دوران گیند پر زیادہ تر کنٹرول ان کے پاس رہا۔ فینر باس کو دوسری کامیابی اٹھاون ویں منٹ میں ملی۔ مانچسٹر کی ٹیم بھرپور کوشش کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں ایک ہی گول کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انٹر میلان اور ساؤتھیمپٹن کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، ساؤتھیمپٹن نے سنسنی خیز میچ کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی۔