نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مچل سینٹنر کی ٹریننگ کے دوران کلائی فریکچر ہوگئی ہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ واضح رہے کہ ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔