سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کی کارروائی

169

سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کی کارروائی۔مبینہ دہشت گرد نیازمحمد کو6 کلوبارود اور دستی بم سمیت گرفتار کرلیاگیا،7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ کنڈرشنکیاری کا رہائشی نیاز محمدولدعبدالقیوم جوکچھ عرصہ قبل افغانستان میں تربیت بھی حاصل کرچکاہے۔ کراچی کی ایک عدالت سے 2 سال کاسزایافتہ بھی ہے۔ نیاز محمد ایک مقامی مبینہ دہشت گرد گروپ کے ساتھ وابستہ تھا۔

 حساس اداروں کو اطلاع ملی کہ نیازمحمد بارود اور دستی بم کے ہمراہ کہیں جانے والا ہے، جس پر ایک جگہ پر سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ طور پر ناکہ بندی کی، اسی دوران نیازمحمد وہاں سے پیدل گزرا، جب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے اس کو روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس سے 6 کلوبارود اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔ملزم کیخلاف علت نمبر13جرم5EFA,7ATAکے تحت مقدمہ درج کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیاہے۔