وفاقی وزارت خزانہ ،سیلزٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے 26 ارب جاری

151

وفاقی وزارت خزانہ نے سیلزٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے لئے 26 ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو ری فنڈز کی ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ہے ۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین اور یونائیٹڈبزنس گروپ کے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017کے نامزد صدراتی امیدوارزبیر طفیل نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے26 ارب روپے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے لئے جاری کردیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کے لئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ۔زبیر طفیل نے بتایا کہ برآمد کنندگان کے اکاؤنٹ میں آن لائن ری فنڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ4 ہزار سے زائد برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کئے جائیں گے ۔سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ ملنے کی وجہ برآمدکنندگان کو مشکلات کا سامنا تھا ۔