شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری

334

پشاور کی انسداد کرپشن اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

خصوصی عدالت کی جانب سے شربت گلہ کو پندر دن قید کی سزا اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔ شربت گل کو چھبیس اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھااور چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھاتاہم افغان سفیر کی مداخلت پر شربت بی بی کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔