آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سے پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ،اسحاق ڈار

207

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو گذشتہ تین سال کے دوران اہم معاشی کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سے پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے اور معیشت مضبوط ہوئی ہے،آئی ایم ایف پاکستان کو ایک مکمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈے نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ تین سال کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیںِ،آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل سے پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے اور اس کی معیشت مضبوط ہوئی ہے،اس سے ساختی اصلاحات اور شرح نمو میں اضافے کیلئے راہ ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو معاشی کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دورے کے دوران حکومت کے جاری اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے ہونیوالی گفتگو کو حوصلہ افزا قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کو ایک مکمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ بننے کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔