خواجہ سعد رفیق سندھ کی فکر نہ کریں،مولا بخش چانڈیو

270

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے کی حالت بہتر بنائیں ،سندھ کی فکر نہ کریں ،سعد رفیق بھول گئے ہیں کہ آلودگی اور گندگی کے باعث لاہور کے رہائشیوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے، سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔

 ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے سموگ بن کہ شہریوں کا جینا دوبہر کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ سعد رفیق گندگی کے بارے میں شہباز شریف کو لیکچر دیں اور ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امرا اور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں ،لاہور میں ڈینگی بخار قیامت ڈھا رہا ہے ،وفاقی وزیر کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے،انہوں نے کہا کہ لاہور سے ھزاروں بچے اغواء4 کئے گئے ان کا حساب کون دے گا ،اس کے علاوہ عوام پنجاب کے فرشتہ حکمرانوں سے سستی روٹی کا بھی حساب مانگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔