سونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان

185

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کوسونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان رہاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا31ڈالرمہنگاہوگیاجس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں51ہزار روپے سے تجاوزکرگئی تھی ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1305ڈالرہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آبادراولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار900روپے سے بڑھ کر52ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار571روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقراررہی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے اوردس گرام سونا171روپے مہنگاہواجبکہ ایک تولہ چاندکی قیمت میں10روپے اضافہ ریکارڈکیاگیا۔