انگلینڈ ٹیم کیلئے اچھی خبر،جیمز اینڈرسن صحت یاب ہوگئے

200

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر جیمز اینڈرسن انجری سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

 انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کندھے کی انجری کا شکار اینڈرسن کو صحتیاب قرار دے دیا گیا ہے اور وہ منگل تک ٹیم کو بھارت میں جوائن کر لیں گے جو ہمارے لیے بہت اچھی خبر ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ وہ راج کوٹ میں ٹیم کو جلد جوائن کر لیں۔جہاں ہندوستان چار سال قبل اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ سے ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔جیمز اینڈرسن463وکٹوں کے ساتھ انگلینڈکے سب سے کامیاب بولر جیمز اینڈرسن شاید پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہ کر سکیں لیکن دوسرے ٹیسٹ کیلئے ممکنہ طور پر انگلش ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

گزشتہ گرمیوں میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے جیمز اینڈرسن کو جمعے کو انگلینڈ میں فٹ قرار دے دیا گیا اور وہ سیریز میں اپنی ٹیم کیلئے فتح گر کردار کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایلسٹر کک نے کہا کہ اینڈرسن کی واپسی ہماری توقع سے پہلے ہو رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ سیریز میں مایہ ناز فاسٹ باؤلر واضح فرق ثابت ہو سکتے ہیں۔