بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ

203

بھارت فورسز کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پونچھ بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جب کہ مدار پور، سحر، دھرمثال اور ناطر کے علاقوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے باعث دشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں اب تک 10 سے زائد پاکستانی شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔