کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

210

کراچی کے علاقےرضویہ سوسائٹی،ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں پولیساور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اوررینجرزناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ سرچ آپریشن کررہی ہے، آپریشن کے نتیجے میں 3 افراد کو بھی زیر حراست لیا گیا جب کہ کارروائی میں ایک رپیٹر اوردو پستول بھی برآمد کی گئی ہیں۔